پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے مرادسعید کے والد سعید اللہ کو3ایم پی اوکےتحت گرفتارکیاگیا۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں اٹک جیل منتقل کیا گیا،جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کے وقت کیا کیا؟
خیال رہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی قید، 5 سال کیلئے نااہل کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔