ضلع لوئر دیر میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، کاروباری مراکز ڈوب گئے ، جی ٹی روڈ بھی پانی میں بہہ گیا۔
رات بھر جاری رہنے والی شدید بارش جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ بارش کا پانی کاروباری مراکز میں داخل ہونے سے تاجروں کا بھاری نقصان ہوا ہے۔
بلوچستان میں بارشوں سے تباہی ، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ، 2 ہزار مکانات منہدم
تالاش برساتی نالے میں طغیانی کے نتیجے میں جی ٹی روڈ بہہ گیا، روڈ بہہ جانے سے ہر قسم کی ٹریفک پھنس گئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مسافروں نے پوری رات گاڑیوں میں رہ کر گزاری۔