بلوچستان میں بارشوں سے تباہی ، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ، 2 ہزار مکانات منہدم

بارشوں کا پہلا روز، 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

فوٹو: فائل


بلوچستان میں بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق لورالائی میں 3 ، پنجگور، ژوب اور نصیر آباد میں 2 ، 2  جبکہ  آواران، قلعہ سیف اللہ، خضدار، ڈیرہ بگٹی، پشین،کیچ اور جھل مگسی میں بارشوں کے باعث ایک ایک ہلاکت ہوئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 8 مرد، 2 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں ، صوبے بھر میں 24 افراد زخمی بھی ہوئے۔

طوفانی بارشوں سے تباہی ، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے صوبے میں 1330 مکانات مکمل اور579 جزوی طور پر تباہ ہوئے، 628 مویشی ہلاک ہوئے اور 486 ایکڑ پر تیار فصلیں متاثر ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 24 کلو میٹر سڑکیں بہہ گئیں ، سب سے زیادہ 1007 مکانات خاران میں سیلابی ریلے کی نذر ہوئے ۔


متعلقہ خبریں