سعودی عرب نے پاکستان میں 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا، مصدق ملک


اسلام آباد: وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ہے۔

وزیر مملکت مصدق ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور توانائی کے 3 شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 24 کروڑ باصلاحیت لوگ موجود ہیں اور وہ پاک سعودی عرب تعلقات کی تعمیر کے لیے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 50ملکوں کے سفر پر نکلا یورپی سیاح بلوچستان میں حادثے کا شکار

گزشتہ دنوں سعودی نائب وزیر کان کنی خالد بن صالح المدفر نے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں