وزیراعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس اسلام آباد کا افتتاح کردیا


وزیراعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس اسلام آباد کا افتتاح کردیا، بائی پاس اسلام آباد سے مری، آزاد کشمیر، گلیات اور ہزارہ کا سفر کرنے کیلئے استعمال ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارہ کہو بائی پاس اسلام آباد منصوبے پر کام کا آغاز 14 اکتوبر 2022 کو ہوا تھا۔ بھارہ کہو بائی پاس اسلام آباد منصوبہ 10 ماہ کی قلیل مدت میں 31 جولائی کو مکمل ہوا۔

بہارہ کہو بائی پاس اسلام آباد کا راستہ سیاح اور مقامی افراد استعمال کریں گے۔  بھارہ کہو بائی پاس سے سیاحوں کیلئے سہولت کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا دباؤ بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

دوسری طرف وزیراعظم کی جانب سے سرینا چوک انڈر پاس کا سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو سرینا چوک انڈر پاس سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے منصوبے کے ٹھیکے پر کمشنراسلام آباد سے استفسار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے کے ٹھیکے سے متعلق مزید تفصیلات دیں۔ وزارتوں اور حکومتوں کا منصوبوں کے ٹھیکوں سے کیا لینا دینا؟ وزیراعظم نے کمشنر اسلام آباد سے مخاطب ہوکر کہا کہ جس کا کام اسی کو ساجھے۔ ترقیاتی کاموں میں سست روی مناسب نہیں۔


متعلقہ خبریں