بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا ، کئی شہروں میں بارش کا امکان

Weather

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی پیشنگوئی کی ہے تاہم بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہوائیں ، آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی ، اٹک، جہلم ، چکوال ، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور، گوجرانوالہ ،گجرات ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد، فیصل آباد ، جھنگ ، سر گودھا، خوشاب ، میانوالی ، مری ، گلیات میں بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان ، صوابی ، سوات، دیر، کرم، کوہستان ، کو ہا ٹ ، نو شہرہ ، بارکھان، ژوب ، خضدار ، سندھ کے سا حلی علا قوں ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہونے  کا امکان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں