گھڑی کی فروخت ، عمر فاروق نامی شخص سے کبھی ملاقات کی نہ بات ، شہہزاد اکبر

حکومت نے براڈشیٹ سے متعلق معاہدے کی دستاویزات پبلک کر دیں

فائل فوٹو


سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے سعودی ولی عہد کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو تحفے میں دی گئی گھڑی کے حوالے سے کہا ہے کہ میں عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی ۔

شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ذاتی طور پر فرح گوگی کو بھی نہیں جانتا، ان سے کبھی ملاقات ہوئی نہ بات ،یہ سب کہانی گھڑی گئ۔

نیب میرے ساتھ شہباز گل والا سلوک کرنا چاہتا ہے ، شہزاد اکبر

سابق مشیر احتساب نے کہا کہ پہلے عمر فاروق ظہور نے بیان دیا تھا کہ میں نے زلفی بخاری کے فون کرنے کا بتایا، اب  کہہ رہا ہے میں نے فرح گوگی کے فون کرنے کا بتایا، عمر فاروق ظہور ناروے میں پیدا ہوا مگر ناروے میں شہریت ختم کر دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمر فاروق نے ناروے میں ایک عمر رسیدہ  خاتون سے کئی ملین کی رقم لوٹی ، اگر گھڑی کی  کہانی اس شخص کے بیانیے پر کھڑی ہے تو عوام کو کہوں گا ’گُڈ لَک۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں