نیویارک: امریکی جریدے کے ماہرین نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کے اندازوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کم نہیں بلکہ اور بڑھے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے ماہرین کے مطابق پاکستان میں اگلے سال مہنگائی کم نہیں ہو گی اور اسٹیٹ بینک پاکستان کو شرح سود مزید بڑھانا ہو گا۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانا لازم ہو گا اور یہ مہنگائی بڑھانے کی وجہ بنیں گے۔
پاکستان میں روزہ مرہ کی اشیا تقریباً 40 فیصد کی شرح سے مہنگی ہو رہی ہیں اور آئی ایم ایف کا اوسط مہنگائی کا اندازہ 26 فیصد جبکہ اسٹیٹ بینک کا اندازہ 20 سے 22 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، امریکہ
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق آنے والے مہینوں میں منہگائی میں کمی متوقع ہے۔