چیئرمین پی ٹی آئی کا توشہ خانہ کیس اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے، حسن ایوب

pti imran khan

سینئر تجزیہ کار حسن ایوب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خان کیس میں  دو دن کی مہلت مانگی تھی انہیں کل دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے ۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ” پاور پولیٹکس ود عادل عباسی” میں حسن ایوب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا توشہ خانہ کیس اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے، یہ کیس رواں ہفتے کے اندر ہی اختتام پذیر ہوتا نظر آرہا ہے۔

تحریک انصاف نے عثمان بزدار سمیت 22 اہم ارکان کو پارٹی سے فارغ کر دیا

انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ چاہیں تو توشہ خانہ کیس کو ختم بھی کر سکتے ہیں، یہ ان کے دائرہ اختیار کے اندر ہے لیکن ایسا کبھی ہوا نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس کیس کے فیصلے کا نتیجہ نکلے گا، کیونکہ اس وقت تک چیئرمین پی ٹی آئی کا جو کیس ہے وہ بہت کمزور ہے، میری رائے کے مطابق انہیں ریلیف مل سکتا تھا اگر ان کا کیس مضبوط ہوتا۔

نگران وزیراعظم کیلئے سیاستدان، ٹیکنوکریٹ اور ماہر معیشت کے نام زیر غور ہیں، حافظ حمد اللہ

سینئر صحافی و تجزیہ کار حسن ایوب کا مزید کہنا تھا کہ میرٹ کے اوپر اگر دیکھا جائے تو چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت کافی مشکل میں لگ رہے ہیں،اور ان کی جو سزا ہے وہ دیوار پر دکھائی دے رہی ہے، اس کا انہیں بھی بخوبی اندازہ ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں