سب ملکر کام کریں ، پاکستان کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں ، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی اور اسے اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔ امید کے دامن کو تھامے رکھناچاہیے۔

جنرل عاصم منیر نے منرل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جو وسائل ہیں ہم نے انہیں دریافت کرنا ہے، اللہ مہربان ہے پاکستان کی ترقی کے لئے آگے آئیں اور کامیابیاں سمیٹیں۔ ہم نے پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے، جس کے لئے سب ملکر کام کریں، ہم نے گرین انیشی ایٹو بھی اسی لئے لیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

جنرل عاصم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ون اسٹیپ انشی ایٹو ہو، یہ سمٹ بہت اہم ہے ہم مقامی ریڈ ٹیپ ازم سے اور بیوروکریٹک رکاوٹوں سے نکلنا چاہتے ہیں، اس لئے ہم نے ملٹری ،سول بیوروکریسی ،وفاقی ،صوبائی حکومتیں ملا کر ایک ادارہ بنایا ہے ، بطور قوم ہم سب محنت کریں گے، ملکر محنت کرکے ملک کو درپیش مشکلات سے نکالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی  سرمایہ کار اس اعتماد کے ساتھ یہاں آئیں کہ فوری فیصلے ہونگے اور ان کا سرمایہ ضائع نہیں ہوگا، ملک میں اکنامک گروتھ ہو گی، ان کی مائننگ لائسنسنگ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی، غیر ملکی سرمایہ کار یہاں نئی اقتصادی ٹیکنالوجی لے کر آئیں، صنعتیں بنائیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں