خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں اتوار کو ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے کہا ہے کہ ابتدائی انکوائری میں ملزمان تک تقریباپہنچ چکےہیں،حملہ آورگروپ کی شناخت ہوئی ہے۔
ورکرز کنونشن میں شرکت کا پروگرام آخری وقت میں منسوخ کیا،حافظ حمد اللہ
انہوں نے کہا ہے کہ باجوڑ خودکش دھماکےمیں54افرادشہید،83زخمی ہوئے، جے یو آئی کا جلسہ بجے شروع ہوا،4بجکر10منٹ پردھماکاہوا،دھماکاخودکش تھا،جائے وقوعہ سےبال بیرنگ ملےہیں۔
ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا ہے کہ خودکش دھماکے میں10سے12کلوبارودی مواداستعمال ہواہے۔
باجوڑ خودکش دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
قبل ازیں نگران وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ باجوڑ واقعے کی مذمت کرتے ہیں،باجوڑ دھماکے کے 3 افراد پشاور میں دم توڑ گئےہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس حوالے آج اجلاس بلایا گیا جس میں لائحہ عمل طے کرینگے، دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
تحریک انصاف نے مزید رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
صوبائی نگران وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے پولیس کو مضبوط کیا جارہا ہے۔