شہری کو کٹ کیٹ چوری کرنا مہنگا پڑگیا، 1 سال قید کا اعلان


کویت میں ایک ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی چاکلیٹ چوری کرنے والے شہری کو عدالت کی طرف سے 12 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

خبر رساں ادارے عرب نیوز کے مطابق کویتی عدالت نے شہری کو بڑی مقدار میں چاکلیٹ چوری کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔ ملزم نے شواہد اور سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تفتیشی حکام کے سامنے چوری کا اعتراف بھی کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہری کٹ کیٹ چاکلیٹ کے 23 کارٹن جبکہ کیڈبری چاکلیٹ کے 20 کارٹن چوری کیے تھے۔ یہ چاکلیٹس کویت کے مشہور اسٹور کی ایک برانچ سے چوری کی گئی۔

کویت کی جزیرہ ایئر ویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کا آغاز کردیا

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ اسٹور کے باہر موجود سیکیورٹی کیمروں سے تصدیق کی گئی کہ ملزم نے رواں سال فروری میں چوری کی تھی۔ کویتی پولیس کی جانب سے فروری میں ہونے والے اس جرم کے بعد تحقیقات کی گئیں جبکہ اس مقام سے نگرانی کی فوٹیج بھی حاصل کی گئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شہری کی طرف سے چوری کی گئی چاکلیٹس کی کُل مالیت 377 دینار ہے۔


متعلقہ خبریں