چینی کے نرخوں میں مسلسل اضافے کا رجحان

چینی کی قیمت sugar

صوبائی دارالحکومت لاہورمیں چینی من مانی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہے، سرکاری ریٹس کو مارکیٹوں میں نظرانداز کرتے ہوئے مہنگی چینی فروخت کی جا رہی ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اسی طرح لاہور میں بھی چینی 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

چینی کا شوگر ملز ایکس ریٹ 137 روپے کلو جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 142 روپے فی کلو پہنچ چکی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے چینی کے ریٹ 98 روپے 82 پیسے مقررکئے ہیں۔

چینی کی بلیک مارکیٹنگ پر اب 3 سال قید ہوگی

کین کمشنرپنجاب اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے درمیان کل منگل کے روز مذاکرات ہوں گے جس میں چینی کی قیمتوں کے تعین بارے جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت میں فی کلو 15 روپے اضافہ ہوا تھا اور چینی 160 روپے کلو فروخت ہو رہی تھی۔


متعلقہ خبریں