یہ ہمارا آخری چانس ہے، ماہر معاشیات نے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی


ماہر معاشیات خرم شہزاد نے کہا ہے کہ آفت ٹلی نہیں ہے آفت کا وقت تھوڑا آگے ہوگیا ہے، یہ ہمارا آخری چانس ہے۔

ماہر معاشیات خرم شہزاد نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا آخری چانس ہے،اپنے خرچے کم کرنے پڑیں گے، آفت ٹلی نہیں ہے آفت کاوقت تھوڑا آگے ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ستمبر کے آخرمیں آئی ایم ایف کاایک اور ریویو آئے گا، ستمبر کے آخرمیں ہمارے ملک میں نگران حکومت ہوگی، نگران حکومت کے دوران ہمارا ٹیکس کاٹارگٹ پورا نہیں ہوگا، ٹیکس کا ٹارگٹ پورا نہ ہونا ہمارے لیے مشکلات کا باعث بنے گا۔

آئی ایم ایف نے ایکس چینج ریٹ کے معاملے پر نئی شرائط عائد کر دیں

ماہر معاشیات خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کہے گا ٹارگٹ پوراکرنے کے لئے ٹیکس مزید بڑھائیں، نجی تنخواہ دارطبقے پر اس دوران بہت زیادہ بوجھ آجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس کوئی پلاننگ نہیں ہے، 6 ماہ بعد کوئی بھی پارٹی آئے اس کے پاس معیشت کا پلان نہیں ہوگا، نگران حکومت کو بھی معیشت کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے۔


متعلقہ خبریں