سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون سے متعلق جعلی پوسٹ لگانے پر نوجوان گرفتار


سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون سے متعلق جعلی پوسٹ لگانے پر پولیس نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے رہائشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد گلاب جامن نامی نوجوان نے اپنے دوست کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جعلی پوسٹ شیئر کی۔ پوسٹ میں لکھا گیا کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی باجوڑ کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر اسکے گاوں سالارزئی پہنچ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد مقامی پولیس برطانوی لڑکی کو سکیورٹی فراہم کرنے کے ارادے سے لڑکے کے گھر پہنچی۔ جہاں پولیس کو معلوم ہوا کے محمد گلاب کی اس پوسٹ میں کوئی صداقت نہیں۔

ہمیں فیک نیوز کا سچی خبروں سے مقابلہ کرنا ہو گا، مریم اورنگزیب

جعلی خبر کی تصدیق ہونے کے بعد باجوڑ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنذیر خان نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ساتھ ہی پولیس کی جانب سے نوجوان کے خلاف متعلقہ سیکشن کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

ڈی پی او باجوڑ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ قانون کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی اور جھوٹی خبریں پھیلانا جرم ہے اور اس کی سزا قانون میں واضح ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ایک اچھے شہری کا ثبوت دیتے ہوئے اس طرح کی حرکات سے گریز کریں۔


متعلقہ خبریں