ایک اوور میں 7 چھکے، بیٹر کا انوکھا کارنامہ


افغانستان کے نوجوان بیٹر صدیق اللہ اٹل نے کابل پریمیئر لیگ میں باؤلر کو ایک اوور میں سات چھکے جڑ دیے۔

صدیق اللہ شاہین ہنٹرز کی جانب سے کھیل رہے تھے انہوں اباسین ڈیفنڈرز کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کی اور تماشائیوں کو خوب محظوظ کیا۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے نوجوان بیٹر نے 56 گیندوں پر 118 رنز بنائے اس اننگز میں انہوں نے 10 چھکے اور 7 چوکے مارے۔

انہوں نے 19 اوورز میں اسپنر عامر ززئی کو سات چھکے مارے اور ایک اوور میں مجموعی طور پر 48 رنز بنا ڈالے، اوور کی پہلی گیند باؤلر نے نو بال پھینکی جس پر صدیق اللہ نے چھکا جڑ دیا۔

اباسین ڈیفنڈرز کے باؤلر نے اگلی گیند وائیڈ کرائی اور چار رنز بن گئے، اس کے بعد باقی چھ گیندوں پر صدیق اللہ نے 6 چھکے مار دیے، اس طرح ایک اوور میں 48 رنز بن گئے۔

صدیق اللہ کی برق رفتار بیٹنگ کی وجہ سے شاہین ہنٹرزنے 20 اوورز میں 213 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔عامر ززئی ایک اوور میں 48 رنز دینے والے مہنگے ترین باؤلر بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے باؤلر جیمز فلر کے پاس تھا انہوں نے ایک اوور میں 38 رنز دے رکھے ہیں، اباسین ڈیفنڈرز یہ میچ ہار گئی ان کی پوری ٹیم صرف 121 رنز بنا سکے۔


متعلقہ خبریں