پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ہے۔
ورکرز کنونشن میں شرکت کا پروگرام آخری وقت میں منسوخ کیا،حافظ حمد اللہ
مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب 24 ارب ڈالرز اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 22 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے ۔
وفاقی وزیر مملکت نے کہا ہے کہ چاغی میں 6 سے 7 مائنز ہیں جہاں پر بھاری سرمایہ کاری لائی جا سکتی ہے۔
دھماکا جے یو آئی ورکرز کنونشن شروع ہونے سے پہلے ہوا، عینی شاہدین
یاد رہے کہ سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی عواد العسیری نےاپنے ایک مضمون میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ تین عرب ممالک سعودی عرب ، قطر اور عرب امارات مل کر پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گے ۔
امریکی خاتون سیاح پاکستانی مہمان نوازی کی معترف، سفر کو یادگار قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ ”پاکستان ساورن فنڈ” قائم کیا جائے گا جو بیوکریٹک، ریگولیٹری کی تمام رکاوٹوں سے استثنی ہو گا ۔ سات ریاستوں کی جانب سے 8 ارب ڈالر کے اثاثے اس فنڈ میں جمع کیے جارہے ہیں۔
علی عواد العسیری نے دعوی کیا ہے کہ 2035 تک پاکستان کی معیشت ایک ٹریلین ڈالرتک پہنچ جائے گی۔