سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جارہے ہیں، مولانا عبد الغفور حیدری

abdul gafoor

باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 1 سو پچاس سے زائدافراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جارہے ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ۔

باجوڑ میں جے یو آئی (ف)کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ، مقامی امیر سمیت 35 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا ہے کہ دھماکے میں شہید کارکنان کی خبر سے گہرا صدمہ پہنچا ہے، جماعت کےکارکنان ہمارا قیمتی نظریاتی اثاثہ ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نےزخمیوں کیلئے انصار الاسلام کے رضاکاروں سے خون عطیہ دینے کیلئے فوری ہسپتال پہنچنے کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں