لیبیا میں غیر قانونی پکڑے جانیوالے مزید 14 پاکستانیوں کو جیل سے رہا کر کے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
لیبیا حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تمام افراد یورپ جانے کی کوشش میں غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کیے ہوئے تھے، جیل سے رہا ہونیوالے تمام افراد کو بن غازی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس بھیجوا دیا گیا ہے ۔
یونان/ لیبیا کشتی حادثہ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا اہم سرغنہ گرفتار
دوسری جانب ایک مصری انسانی سمگلر سے 23 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے گئے ہیں، لیبیا ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن کے مطابق برآمد ہونیوالے پاسپورٹ پر پاکستانی کہاں گئے ہیں اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔