کشکول لیکر باہر جانے پر شرم آتی ہے ، شہباز شریف

وزیر اعظم (prime minister)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث چینی صدر کادورہ ملتوی ہوا، 2018ء میں پاکستان کی قسمت کیساتھ کھیلا گیا، قوم کے 77 ارب روپے دریا برد ہوگئے، اس کا حساب کس سے لیں گے؟

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حویلی بہادر شاہ منصوبہ نواز شریف کا تھا اس لیے  سابقہ دور حکومت میں بند کر دیا گیا جس سے قومی خزانے کو 77 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کدھر ہے ہماری انصاف کرنے والی عدلیہ اور کیوں ازخود نوٹس نہیں لیا؟ ایسے منصوبے جن میں قوم کی دولت لُٹ گئی، ان کی کسی کو پرواہ تک نہیں؟ مجھ سمیت اس حمام میں سب ننگے ہیں، رونے دھونے اور ماضی میں جھانکنے سے کام نہیں چلے گا، ان معاملات کا صاف شفاف احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جب کشکول لے کر باہر جاتے ہیں تو شرم آتی ہے۔ آج جن منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا گیا وہ تمام منصوبے عوامی فلاح کے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں