فیصل آباد ، ٹرین ڈرائیور مال گاڑی کی 2 بوگیاں پیچھے چھوڑ کر نکل گیا


ٹرین ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بوگیاں پیچھے چھوڑ آیا۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد  کے علاقے جھمرہ میں مال گاڑی کی دو بوگیاں انجن ڈرائيور پیچھے بھول آیا۔

مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، آمدورفت متاثر

ریلوے ذرائع کے مطابق سانگلہ ہل سے آنے والی مال گاڑی کی دو بوگیاں فیصل آباد کے علاقے جھمرہ اسٹیشن کے قریب الگ ہوئیں۔ انجن ڈرائيور 3 کلومیٹر تک بوگیاں چھوڑ آنے سے لاعلم رہا، گارڈ نے فون کرکے بتایا۔ جس پر بوگیوں کو جوڑ کر مال گاڑی  روانہ کر دی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں