کمیٹی کا حصہ نہیں، جو بھی نام ہوں گے وہ سامنے آ جائیں گے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ نگران وزیراعظم کی مشاورت کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں، اس حوالے سے جو بھی نام ہوں گے وہ سامنے آجائیں گے۔

روات میں ریڈیو پاکستان کے ڈیجیٹل ٹرانسمیٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیٹر کی تنصیب کا منصوبہ تاریخ میں ایک انقلابی سنگ میل ہے۔ ہائی پاور ٹرانسمیٹر راولپنڈی کے نواحی علاقے روات میں نصب ہوگا۔ منصوبے پر عمل کا آغاز آج سے ہوگا اور 2 سال میں تکمیل ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ نیو سسٹم سے ریڈیو پاکستان کی ٹرانسمیشن 52 ممالک تک سنی جاسکے گی۔ ریڈیو پاکستان کے 20 میں سے 14 میڈیم ویو طبعی عمر پوری کرچکے ہیں۔ جدیدٹرانسمیشن کی تنصیب سے 33 فیصد بجلی کی بچت ہوگی۔

اسحاق ڈار کو جس تیزی سے لانچ کیا تھا، وہ ٹریلر ہی چلا، شیخ رشید

نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگران سیٹ اپ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ اتحادی حکومت اور وزیراعظم کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک گروہ نے حملہ آور ہوکر 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کے آرکائیو کو جلایا، اسی گروہ نے 2014 میں پی ٹی وی پر حملہ کیا۔  ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی قومی اثاثہ ہیں، ہم نے نہ صرف پشاور ریڈیو کی بحالی کا آغاز کیا بلکہ ریڈیو پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی سے استوار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو پاکستان کا تمام آرکائیو ڈیجیٹل ہوگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف جلد اس کا افتتاح کریں گے۔


متعلقہ خبریں