عالمی مارکیٹ میں چاول کی شدید قلت ، قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

rice

چاول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ


عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کرگئی۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت نے بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی لگا دی ہے۔  بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ چاول کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ ملک میں بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے کیا گیا ۔

ادھر متحدہ عرب امارات نے بھی چاول کی برآمدات 4 ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد چاول کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

چاول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

دوسری جانب پابندیوں کے بعد امریکا میں چاول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ، امریکی عوام نے ایک ہی ساتھ  کئی ٹن چاول خرید لیے اور ٹرالیاں چاول کے تھیلوں سے بھر لیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں