ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ خلیجی ممالک میں سے سعودی عرب ایسا ملک ہے جہاں تارکین وطن کو سب سے زیادہ تنخواہ دی جاتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ سروے کنسلٹنسی ’ای سی اے انٹرنیشنل‘ کی طرف سے ’دی مائی ایکپیٹریٹ مارکیٹ پے‘ کے نام سے کیا گیا ہے۔
سروے نتائج کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں تارکین وطن سالانہ اوسطاً83ہزار 763پاﺅنڈز (تقریباً 3کروڑ 6لاکھ 99ہزار روپے)کما رہے ہیں۔
سعودی عرب میں تارکین وطن کی تنخواہ اس کے باوجود دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ان کی تنخواہ میں تین فیصد کی کمی بھی کی گئی ہے۔