آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کا شیڈول فائنل کر لیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آئندہ سال 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی نے امریکا اور ویسٹ انڈیز کے 10 وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔
امریکا میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔موریس ول، ڈیلیس اور نیویارک کو تاحال انٹرنیشل کرکٹ وینیو کا درجہ حاصل نہیں ہوا ہے۔
سعودی عرب میں دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا منصوبہ
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی امریکا اور ویسٹ انڈیز بورڈ کی مشاورت سے وینیوز فائنل کرے گا،اس ورلڈ کپ میں بیس ٹیمیں حصہ لیں گی، 2024ء کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پہلے سے مختلف فارمیٹ ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ٹیموں کو پانچ پانچ کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، جو دو ٹیمیں ہر گروپ میں ٹاپ پر ہوں گی وہ سپر 8 میں جائیں گی اور دو گروپس میں تقسیم ہوں گی اور سپر ایٹ کی دو دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔