بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچز کی ٹکٹوں کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ نے ای ٹکٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ای ٹکٹ کا اجرا نہیں کیا جائے گا،ای ٹکٹ کی سہولت تماشائیوں کو دستیاب نہیں ہو گی۔
پاک بھارت ورلڈ کپ میچ، اشتہار کی فیس 30 لاکھ روپے فی 10 سیکنڈز ہوگی
ان کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کو اپنے ساتھ فزیکل ٹکٹس رکھنا ہوں گے اور یہ ٹکٹ سات سے آٹھ سنٹرز پر فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔