خیبر پختونخوا میں پھر بارش کا سلسلہ شروع

Rain

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے کے بعد ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع مردان اور لوئر دیر میں رات گئے ایک بار پھر تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں9 محرم الحرام کے لگائے گئے کیمپس متاثر ہوئے، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارش کا سلسلہ یکم اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے چند ایک مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جن میں کاکول، مالم جبہ، سیدو شریف، بالاکوٹ، لوئر دیر شامل ہیں۔ سب سے زیادہ بارش کاکول میں 74 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں