پچھلے پانچ سال میں بیرون ملک روزگارکیلئے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی


اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہم نیوز انویسٹی گیشن ٹیم ہیڈ) پچھلے پانچ سال میں بیرون ملک روزگارکیلیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔ 

سرکاری دستاویزات کے مطابق 2019 سے جون 2023 تک 23 لاکھ پاکستانی روزگار کیلیے بیرون ملک گئے، 2014 سے 2018 تک 34 لاکھ 18 ہزار پاکستانیوں نے روزگار کیلیے ملک چھوڑاہے۔

ہم نیوز کی انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق بیرونی ممالک سے انی والی ترسیلات کی وصولی میں 16 فیصد کمی دیکھی گئی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے زرمبادلہ 31 ارب ڈالرسے 27 ارب ڈالرز ہوگیا۔

اس حوالے سے ہم انویسٹگیشن ٹیم نے تازہ ترین سرکاری اعدادوشمار حاصل کرلیے ہیں، سرکاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے پانچ سال میں 14 لاکھ 27 ہزارپاکستانی روزگار کیلیےسعودی عرب گئے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق 2014 سے 2018 دوران ساڑھے 15 پاکستانی روزگار کیلیے سعودی عرب گئے، 2019 سے جون 2023 تک 7 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روزگار کیلیے متحدہ عرب امارات گئے، 2014 سے 2018 تک 14 لاکھ 58 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات گئے۔

2019 سے جون 2023 تک ساڑھے 44 ہزار پاکستانی روزگار کے سلسلے میں ملائیشیا چلے گئے، 2014 سے 2018 تک 79 ہزار پاکستانی ملائشیا گئے تھے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2019 سے جون 2023 تک 2 لاکھ 16 ہزار پاکستانی روزگار کیلیے عمان گئےہیں، جبکہ 2014 سے 2018 تک 2 لاکھ 2 ہزار پاکستانی عمان گئے۔

2019 سے جون 2023 تک 1 لاکھ 76 ہزار پاکستانی روزگار کیلیے قطر گئےجبکہ2014 سے 2018 تک 65 ہزار پاکستانی قطر گئےہیں۔

اس طرح 2019 سے جون 2023 تک 54 ہزار پاکستانی روزگار کیلیے بحرین گئے جبکہ 2014 سے 2018 تک 40 ہزار پاکستانی بحرین گئے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق 2019 سے جون 2023 تک ساڑھے 11 ہزار پاکستانی روزگار کیلیے برطانیہ گئےجبکہ  2014 سے 2018 تک 1800 پاکستانی روزگار کیلیے برطانیہ گئے ہیں۔

2019 سے جون 2023 تک 3 ہزار پاکستانی روزگار کیلیے امریکہ گئے، 2014 سے 2018 تک 1600 پاکستانی روزگار کیلیے امریکہ گئے۔

2014 سے 2018 تک 12 لاکھ 74 ہزار پاکستانی مزدور روزگار کیلیے بیرون ملک گئے، 2019 سے جون 2023 تک 11 لاکھ تیس ہزار پاکستانی مزدور روزگار کیلیے بیرون ملک گئےہیں۔

2014 سے 2018 تک 4 لاکھ 40 ہزار پاکستانی ڈرائیور روزگار کیلیے بیرون ملک گئےجبکہ پچھلے 5 سال میں ریکارڈ 7 لاکھ 18 ہزار ڈرائیورروزگارکیلیے بیرون ملک گئے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 2019 سے جون 2023 تک 10 ہزار5 سوچوراسی پاکستانی ڈاکٹر روزگار کیلیے بیرون ملک گئے، 2014 سے 2018 تک 10 ہزار7 سو پاکستانی ڈاکٹر روزگار کیلیے بیرون ملک گئے۔

ہم نیوز کو ملنے والے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 2019 سے جون 2023 تک 25 ہزار4 سو93 پاکستانی انجینیر روزگار کیلیے بیرون ملک گئے جبکہ  2014 سے 2018 تک 28 ہزار1 سوچالیس پاکستانی انجینیر روزگار کیلیے بیرون ملک گئے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق 2019 سے جون 2023 تک 6 ہزار5 سوپاکستانی نرس روزگار کیلیے بیرون ملک گئے، 2014 سے 2018 تک 1 ہزار2 سوپاکستانی نرس روزگار کیلیے بیرون ملک گئے، اسی طرح 2019 سے جون 2023 تک 24 ہزار6 سواکاونٹنٹ روزگار کیلیے بیرون ملک گئے،2014 سے 2018 تک 24 ہزار2 سواکاونٹنٹ روزگار کیلیے بیرون ملک گئےہیں۔


متعلقہ خبریں