میاں نواز شریف یورپ روانہ، دو اہم ملاقاتیں شیڈول

nawaz sharif

دبئی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف دبئی اور سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔

میری رائے میں وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، ان کے نام پر کاٹا کبھی نہیں لگا، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف تقریباً دو ہفتے تک یورپ میں قیام کریں گے، اس دوران ان کی فیملی کے افراد بھی ہمراہ ہوں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے قائد اپنے دورے کے دوران تین یورپی ممالک جائیں گے۔

ن لیگ نے نواز شریف کے استقبال کی باقاعدہ تیاریوں کی ہدایات جاری کر دیں

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی یورپی ملک میں اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں جب کہ باقی وقت وہ فیملی کے ہمراہ نجی مصروفیات میں گزاریں گے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان روانگی سے قبل میاں نواز شریف زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں گے۔

ن لیگ کی انتخابی مہم ”وزیر اعظم نواز شریف“کے سلوگن سے چلائی جائے گی

واضح رہے کہ ن لیگ کے اہم رہنماؤں کا اس حوالے سے متعدد مرتبہ یہ مؤقف سامنے آچکا ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بیرون ملک سے پاکستان کے لیے روانہ ہو جائیں گے اور انتخابی مہم میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔


متعلقہ خبریں