ملک بھر میں چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملکی صرافہ مارکیٹس میں آج جمعرات کے روز کاروبار کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 6 سو روپے کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 24 ہزار 7 سوروپے ہوگئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا
جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں2ہزار230روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ92ہزار6سو 44 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 4 سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔