پاکستان، 10 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کی نئی آئل ریفائنری کے ایم او یو پر دستخط

آئل ریفائنری سرمایہ کاری

اسلام آباد: پاکستان میں 10 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری لگے گی، گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ کے ایم اویو پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

سعودی عرب ، قطر اور عرب امارات کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ

وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کے مطابق پی ایس او، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور پارکو گرین فیلڈ ریفائنری منصوبے پر سرمایہ کاری کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر مملکت سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ منصوبے پر 50 فیصد سرمایہ کاری سعودی عرب کی کمپنی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گرین ریفائنری پروجیکٹ پر گزشتہ دس سال سے کام ہو رہا تھا، اس پروجیکٹ کو پایہ تکمیل موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔

سی پیک کے دس سال، چین سے 25.4 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری

سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ سے ملکی زرمبادلہ پرپڑنے والے بوجھ میں واضح کمی آئے گی۔


متعلقہ خبریں