پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں 2 سو 22 رنز سے شکست دے کرٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔
کولمبو ٹیسٹ، پاکستان وائٹ واش فتح کے قریب پہنچ گیا
دوسری اننگز میں پاکستانی بولرز کی تباہ کن بائولنگ کے سامنے سری لنکن ٹیم کے بلے باز لڑکھڑا گئے، پوری ٹیم 188 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ، پاکستانی ٹیم کی جانب سے نعمان علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ 3 کھلاڑی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نشانہ بنے۔
سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 166 رن پر آوٹ ہوگئی تھی، جبکہ دوسری اننگز میں 188رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
فاسٹ بولرنسیم شاہ اور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کا ایک بار پھرنام ساتھ لیا جانے لگا
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے ڈبل سنچری سکور کیا جبکہ آغاسلمان نے132 بنائے،سعودشکیل 57، محمدرضوان 50رنز اور کپتان بابراعظم نے 39 رن بنائےہیں۔
سری لنکا ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں اینجلو میتھیوز 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان ویموتھ کرونا رتنے نے 41 اور نشان مدوشکا نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔