چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ لاہور میں ایل پی جی مزید20روپے فی کلو مہنگی کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 83 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا ہے، بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت260روپے فی کلو ہو گئی۔
اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 14 روپے اور 5 کلو کوکنگ آئل کا ڈبہ 38 روپے سستا
گھریلو سلنڈر236اور کمرشل کی قیمت میں 908روپے اضافے کے ساتھ گھریلو سلنڈر 3068اور کمرشل 11800روپے کا ہو گیا۔
عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات میں ایل پی جی 390روپے فی کلو ہو گئی ہے،شمالی علاقہ جات میں گھریلو سلنڈر 4600 اور کمرشل سلنڈر 17706 روپے ہو گیا ہے۔