اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 14 روپے اور 5 کلو کوکنگ آئل کا ڈبہ 38 روپے سستا 

گھی اور کوکنگ آئل

ایک ہفتے کے دوران گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 3 اعشاریہ 73 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.21 فیصد ریکارڈ ہوئی،حالیہ ہفتے کے دوران آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

حالیہ ہفتے میں 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا،اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 14 روپے اور 5 کلو کوکنگ آئل کا ڈبہ 38 روپے سستا ہوا۔

بھارت، پولیس کو ٹماٹروں کی سیکورٹی کیلئے میدان میں آنا پڑ گیا

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 19 روپے، لہسن 11 روپے اور زندہ مرغی 7 روپے فی کلومہنگی ہوئی،انڈے 13 روپے درجن، آلو، پیاز 2،2 روپے فی کلو مہنگے ہوئے۔

دال ماش، دال مسور ایک ایک روپے اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر 103 روپے مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں کیلے 7 روپے درجن، چینی 2 روپے کلواور 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 روپے سستا ہوا۔


متعلقہ خبریں