عدالت نے تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی کو منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب پولیس، آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں حاضری کی درخواست نمٹا دی گئی
سپیشل سینٹرل عدالت نے تنخواہ بند کرنے کا حکم پرویز الٰہی کو عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ کیے جانے پرجاری کیا، عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کوبغیر اجازت راولپنڈی جیل منتقل کرنے پر تینوں افسران کو 50، پچاس ہزارجرمانہ بھی کر دیا ہے ۔
ملتان سلطانز کے چیف آپریٹنگ آفیسر حیدر اظہر نے فرنچائز سے راستے الگ کر لیے
خیال رہے کہ عدالت نے پرویز الہی کو آج کیلئے طلب کر رکھا تھالیکن انہیں پیش نہ کیا گیا، عدالت نے پرویز الٰہی کو اب 5 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیاہے۔