نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی نے کہا ہے کہ اگر فلم دھونی کے مطابق ہوئی تو وہ ضرور اداکاری کریں گے، وہ کیمرے سے شرماتے نہیں ہیں۔
’’مداحوں کیلئے تحفہ‘‘ ایم ایس دھونی کا ایک اور آئی پی ایل کھیلنے کاعندیہ
مؤقر بھارتی اخبارات انڈیا ٹوڈے اور انڈین ایکسپریس کے مطابق انہوں نے چنئی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دھونی اداری کے میدان میں قدم رکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹار کرکٹر دھونی اور ساکشی نے حال ہی میں نئے پروڈکشن ہاؤس دھونی انٹرٹینمنٹ کا اعلان کیا تھا، تامل فلم ‘لیٹس گیٹ میریڈ’ دھونی انٹرٹینمنٹ کی پہلی فلم ہے۔
دھانی نے دھونی سے کیا درخواست کی؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی اپنے پروڈکشن ہاؤس کی بنائی گئی پہلی فلم پروموٹ کرنے کے لیے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔
ایک سوال کے جواب میں ساکشی نے کہا کہ ان کے خاوند دھونی 2006 سے اشتہارات کے لیے اداکاری کر رہے ہیں، وہ کیمرے سے خوفزدہ نہیں ہوتے اور نہ ہی شرماتے ہیں، اگر اچھا کام ملا تو وہ ضرور کریں گے۔
کرکٹ کی وجہ سے تعلیم متاثر ہوئی، والد کہتے تھے میٹرک نہیں کر پاؤں گا، دھونی
میڈیا رپورٹ کے مطابق ساکشی سے جب استفسار کیا گیا کہ سابق کرکٹر دھونی ان کے خیال میں کس طرح کے کردار ادا کرتے ہوئے اچھے لگیں گے؟ تو انہوں نے کہا کہ دھونی ایکشن فلمیں کرتے ہوئے اچھے لگیں گے کیونکہ وہ ہمیشہ ایکشن ہی میں رہتے ہیں۔