ملتان سلطانز کے چیف آپریٹنگ آفیسر حیدر اظہر نے فرنچائز سے اپنے راستے الگ کر لیے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حیدر اظہر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ گزشتہ 6 سالوں کے دوران مجھے پروفیشن اورشوق کو ایک ساتھ پروان چڑھانے کا موقع ملاہے۔
سعودی عرب ، قطر اور عرب امارات کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانزفرنچائز کے مالکان، کوچز، کھلاڑیوں، اسپانسرز، اسٹاف سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، عالمگیر خان ترین کے ساتھ کام کرنا وہ چیز ہے جسے میں کبھی نہیں بھول سکتا ۔
ملتان سلطانز کے چیف آپریٹنگ آفیسر کاکہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے فرنچائز کے مالک کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے الفاظ تلاش کرنے کی کوشش کرتا رہالیکن ناکام رہا۔
آئندہ آنے والے دنوں میں ڈالر سستا ہو گا، ملک بوستان
انکا مزید کہنا تھاکہ عالمگیر ترین کے بعد فرنچائز اب پہلے جیسی نہیں ہو گی،اس لیے ان کے بعد میں نے کسی نئے چیلنج کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
Today marks the end of my innings at the @MultanSultans franchise.
These past six years gave me an opportunity to combine my profession with my passion, to live a dream, and to interact with and learn from so many wonderful people. Team owners, players, coaches, sponsors,…
— Haider Azhar (@HaiderAzhar) July 25, 2023