پنجابی گلوکار سریندر شیندا انتقال کر گئے


معروف بھارتی پنجابی گلوکار سریندر شیندا لدھیانہ میں 64 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف پنجابی گلوکار سریندر شیندا نے بیشمار ہٹ گانوں میں اپنی آواز کا گایا۔ ان کی آواز میں گائے گئے کچھ ہٹ گانے ٹرک بیلیا ، پت جٹاں دے وغیرہ شامل ہیں۔

سریندر نے کئی پنجابی فلموں کے لیے بھی اپنی آواز میں گانے ریکارڈ کروائے۔

پنجابی فنکاروں نے سویند کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پنجابی گلوکار اور اداکار ہربچن من نے لکھا کہ پنجابی لوک گلوکاری کا ایک دور تمام ہوا۔


متعلقہ خبریں