سعودی عرب، 12 ممالک کے پاسپورٹ پر ویزا سٹیکر ختم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز

Saudi Arab

سعودی عرب کی جانب سے مزید بارہ ممالک کے شہریوں کے لئے پاسپورٹ پرویزا سٹیکر ختم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس کے بعدان بارہ ممالک کو اب اقامہ ہو یا وزٹ ویزا یا پھر ملازمت تمام ویزے آن لائن جاری کئے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے کے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، پاکستانی شہریوں کو بھی تمام ویزے آن لائن جاری کئے جائیں گے۔

سعودی سپیرے کو فالورز بڑھانے کا شوق مہنگا پڑ گیا

اس حوالے سے سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی نے سعودی ایئر پورٹس کے لیے پروازیں چلانے والی تمام فضائی کمپنیوں کوتحریری طور پر آگاہ کر دیاہے۔

اب پاسپورٹ پر ویزا سٹیکر کی بجائے کاغذ پر ویزا پرنٹ ہو گا جس میں کیو آر کوڈ کے ذریعے مسافر کے ویزے سے متعلق تمام معلومات ہوں گی۔


متعلقہ خبریں