اے این پی نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کر دی

Ameer Haider Khan Hoti 1

پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے بھی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کر دی۔  

میڈیا سے بات چیت کے دوران اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9 سالوں سے خیبر پختونخواہ کومالی بحران کی طرف دھکیلنے والوں کو دینا پڑے گا۔

فاسٹ بولرنسیم شاہ اور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا  کا ایک بار پھرنام ساتھ لیا جانے لگا

انہوں نے کہا ہے کہ جیسے ہمارے خلاف تحقیقات کی گئی ہم بے قصور نکلے، اب گزشتہ حکومت کیخلاف آزادانہ تحقیقات کی جانی چاہیے اور پوچھا جائے کہ صوبے کے یہ حالات کیوں ہوئے، بی آر ٹی، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی سیکنڈل کی تحقیقات شروع ہوتے ہی روک دی گئیں، تحقیقات کر کے قصوواروں کو تعین کیا جانا چاہیے ۔

تحریک انصاف کے مزید 2 رہنما پرویزخٹک کے قافلے میں شامل ہو گئے

اے این پی رہنما نے ایک سوال جواب میں کہا کہ ہمارے تحریک انصاف کیساتھ لاکھ اختلافات ہیں لیکن ہم کبھی بھی یہ نہیں چاہیں گے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی پر پابندی لگائی جائے ہم ایسے کسی بھی عمل کے خلاف ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت پابندی کا سامنا کر چکی ہے اس لیے ہم کسی بھی پارٹی پر پابندی کےحق میں نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں