بھارتی خاتون انجو نے اسلام قبول کرکے شادی کر لی


پاکستانی نوجوان کی محبت میں دیر بالا آنے والی بھارتی خاتون انجو نے اسلام قبول کرکے کورٹ میرج کر لی۔

35 سالہ انجو کا نیا نام فاطمہ رکھا گیا، دونوں ںے دیر بالا کی سول کورٹ میں شادی کی ۔ شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے دیر بالا کے سیاحتی مقامات لواری ٹنل، ہل پارک اور دیر سٹی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی اور موسم سے لطف اندوز ہوئے۔

چند روز میں واپس آجائیں گی، پاکستان آنیوالی بھارتی خاتون انجو کے خاوند کو یقین

دوسری جانب بھارتی خاتون سے اب بھی پولیس تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں