سرکاری افسران کو دھمکی کا کیس، عدالت نے رانا ثناء اللہ کو بری کر دیا


سرکاری افسران کودھمکی دینے سے متعلق کیس میں گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بری کردیا۔

مدعی مقدمہ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف الزامات واپس لے لیے، مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ عدالت کے رانا ثنا اللہ کو مقدمہ سے خارج یا بری کرنے پر اعتراض نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو ہرقیمت پر سزا ملنی چاہیے، رانا ثناء اللہ

رانا ثنا اللہ کے خلاف چیف سیکرٹری اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج تھا،گزشتہ پیشی پر اے ٹی سی گوجرانوالہ نے رانا ثنا اللہ کو بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

25 اگست 2022 کو رانا ثنا اللہ کے خلاف شاہ کاز اسلم نامی شہری کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہواتھا۔


متعلقہ خبریں