بھارتی آئی ڈراپس بھی خطرناک ہو گئے

پنجاب، آشوبِ چشم کے کُل 3 لاکھ 95 ہزار 929 مریض رپورٹ

مختلف ممالک میں بھارتی کھانسی کے سیرپ سے اموات کے بعد اب بھارتی آئی ڈراپس سے بھی اموات ہونے لگیں۔ امریکہ میں بھارتی آئی ڈراپس سے 4 افراد ہلاک اور 18 بینائی سے محروم ہو گئے۔

بھارت کے شہر چنائی میں گلوبل فارما کے پلانٹ کا معائنہ کرنے کے بعد امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے مشاہدہ کیا کہ آئی ڈراپس تیارکرنے والی بھارتی کمپنی نے کئی حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

کمپنی نے ایف ڈی اے کی سفارش کے بعد ڈراپس بھی واپس منگوالیے اورایف ڈی اے نے پراڈکٹس کی درآمد بھی روک دی تھی۔

بھارتی آئی ڈراپس سے اب تک پورے امریکہ میں سینکڑوں لوگ بیکٹیریل انفیکشن کا باعث بن چکے ہیں جہاں مریضوں کے خون، پیشاب اور پھیپھڑوں میں ادویات سے متعلق اثرات کا پتہ لگایا گیا۔

بھارت کے گلوبل فارما کے بنائے گئے آئی ڈراپس 2 برانڈز ایزری کیئر آرٹیفیشل ٹیرز اور ڈیلسام فارما ز آرٹیفیشل ٹیرز کے تحت امریکہ میں درآمد کیے گئے جو امریکہ میں مہلک انفیکشن پھیلنے کا باعث بنے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف ممالک میں بھارتی کانسی کا سیرپ استعمال کرنے کے باعث متعدد بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں