واٹس ایپ صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا


پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے اہم فیچر متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صارفین اس نئے فیچر کی مدد سے لوگوں کا نمبر محفوظ کیے بغیر ان کو پیغام بھیج سکیں گے۔

فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ کی ہوم اسکرین پر نئے میسج کے نشان پر کلک کرنے کے بعد سرچ بار میں وہ نمبر درج کرنا ہوگا جس کو وہ میسج بھیجنا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں درج کیا گیا نمبر ’آپ کے کانٹیکٹس میں موجود نہیں‘ کی کیٹیگری میں واضح ہوگا۔

پروفائل فوٹو اور نمبر کی دائیں جانب ’چیٹ‘ کا آپشن موجود ہوگا جس پر کلک کرتے ہوئے صارفین گفتگو کا آغاز کر سکیں گے۔

فی الحال صارفین صرف ویب لنک کے ذریعے شروع کی گئی گفتگو یا گروپ چیٹ میں کسی ایسے نمبر کو میسج بھیج سکتے ہیں جن کا نمبر محفوظ نہ کیا گیا ہو۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر جلد متوقع ہے۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں