ارشد شریف شہید بڑا اچھا، نیک انسان اور میرا بڑا پیار دوست تھا، فیصل واوڈا


سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف شہید بڑا اچھا اور نیک انسان تھا ، انکا تعلق شہیدوں کی فیملی سے ہے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ” اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی والدہ نے بہت ساری شہادتیں اپنے کندھوں پر اٹھائی ہیں، ایسے آدمی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور میں ارشد شریف شہید کیس میں کھڑا ہوں گے اور اس کیلئے میں کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہوں ۔

سائفر کو لے کرملک کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیلا گیا،فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم ایک پورا ڈرامہ ہےجس کا اندازہ میں نے پہلی دفعہ جا کر ہی لگا لیا تھا، سب ایک سازش کو نئی سازش میں تبدیل کر رہےتھے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ، ارشدشریف شہید قتل کیس،چیئرمین پی ٹی آئی پر گولی چلنا اس کا فائدہ کس کو ہونا تھا، ارشد شریف شہید کے قتل کا یہی کہا گیا تھا کہ ان کا حادثاتی طور پر ایکسیڈنٹ میں قتل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا اور پاکستان سو رہا تھا کہ میں اکیلا کھڑا ہوا اور کہا کہ یہ پلانٹڈ مڈر ہے، انہیں مار کر گاڑی میں بٹھایا گیا ہے، پھر میری باتیں ٹھیک ہونا شروع ہو گئیں، پورا پاکستان بھاگنے لگ گیا ،پھر انویسٹی جرنلسٹ بھی پیدا ہو گئے اور پوری دنیا نے اس کیس کو ہائی لائٹ کیا۔

ترک شیف بوراک اوزدیمر نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ کر دیا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں تو صرف دعا کیلئے کام کر رہا کہ مجھے ان کی والدہ اور ارشد شریف شہید کے بچوں کی دعا لگ جائے۔

انکا کہنا تھا کہ میں ارشد شریف شہید قتل کیس میں عام ، خاص یا لاڈلا ہو جس سے لڑائی لینی ہو گی میں لڑ لوں گا ۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔


متعلقہ خبریں