موٹروے پولیس نے فرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کر دی


موٹروے پولیس نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایمانداری اورفرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کر دی۔

پشاورسوات ایکسپریس وے پرمردان کی تحصیل کاٹلنگ کے قریب ریسٹ ایریا میں ضلع قصور کا رہائشی قیمتی آئی فون بھول کر وہاں سے چلا گیا۔

تقریبا 15 کلو میٹر دور جانے کے بعد شہری کو اپنا فون گم ہونے کا احساس ہوا جس پر اس نے ہیلپ لائن 130 پر کال کی ، موٹروے پولیس ٹیم فوری حرکت میں آ گئی اور ریسٹ ایریا سے موبائل ڈھونڈ کر شہری تک پہنچا دیا۔

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

شہری حماد ناصر نے فوری مدد کرنے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں