ٹیسٹ کپتانی مزید نہیں کرنا چاہتا ، دیموتھ کرونا رتنے نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو درخواست دیدی


سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے کتپان دیموتھ کرونا رتنے نے کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیموتھ کرونا رتنے نے کرکٹ بورڈ کو درخواست میں کہا ہے کہ میں مزید کپتانی نہیں کرنا چاہتا، پہلے بھی  درخواست کی تھی مگر بورڈ نے کپتانی جاری رکھنے کا کہا تھا۔

کرونا رتنے نے درخواست میں کہا ہے کہ میں اپنا مکمل فوکس اپنی بیٹنگ پر کرنا چاہتا ہوں ۔ بیٹنگ سے ٹیم کو جب تک ہو سکا سپورٹ کروں گا۔

سری لنکا دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ ہماری اگلی سیریز فروری میں ہے اس لیے نئے کپتان کے بارے میں سوچنےکا ابھی بڑا وقت ہے۔


متعلقہ خبریں