بیٹی دبئی سے والدہ کی فرمائش پر ٹماٹر خرید لائی

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارت میں ٹماٹر کی بڑھتی قیمت کے باعث والدہ نے دبئی سے آنے والی بیٹی سے ٹماٹر لانے کی فرمائش کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں رہائش پذیر بھارتی خاتون نے چھٹیاں گزارنے بھارت جانے کا ارادہ کیا اور والدہ سے کچھ منگوانے سے متعلق بات کی تو والدہ نے بیٹی سے ٹماٹر لانے کی فرمائش کر دی۔

بیٹی بھی والدہ کی فرمائش پوری کرتے ہوئے دبئی سے 10 کلو ٹماٹر خرید لائی۔ دبئی سے والدہ کی فرمائش پر ٹماٹر لانے پر خاتون کی بہن نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی تو فوراً وائرل ہو گئی۔

ٹماٹر لانے والی خاتون کی بہن سے سوال پوچھا گیا کہ ٹماٹر خراب ہو جاتے ہیں اور اتنے سارے ٹماٹر کیسے محفوظ کریں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ ٹماٹروں کو چٹنی سمیت مختلف طریقوں سے استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا ماہرین کی جولائی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سوٹ کیس میں ٹماٹر لانے کے بارے میں قانون سے متعلق سوال اٹھا دئیے جبکہ بہت سے صارفین نے اسے دلچسپ قرار دیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ٹماٹر بہت مہنگے اور عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئے ہیں۔ بھارت میں اس وقت ٹماٹر پاکستانی ایک ہزار روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں