اعظم خان اپنے گھر پر موجود ہیں ،عظمی بخاری

Uzma Bukhari

سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی گمشدگی کے بعد پہلی تصویر منظر عام پر آ گئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ اعظم خان نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب راولپنڈی میں پیش کر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ۔

اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما عظمیٰ بخاری نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ اعظم خان اپنے گھر پر موجود ہیں۔

گمشدگی کے بعد اعظم خان کی پہلی تصویر منظر عام پر آ گئی

ہم نیوز کے پروگرام ”اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں عظمی بخاری نے کہا کہ سائفر کی کاپیز دو تین جگہ موجود ہوتی ہیں لیکن ایک سابق وزیراعظم جس کے پاس سرٹیفائیڈ ڈاکومنٹ موجود تھا،اس ڈاکو منٹ کو گھر لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی ، اس ڈاکومنٹ کو وزیراعظم ہائوس میں ہونا چاہیے تھاجو کہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت نہ تو سائفر کسی مقصد کیلئے استعمال اور نہ ہی پبلک کے کیا جا سکتا تھا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے وہ بھی کر دیا، سب سے بڑی بدیانتی یہ تھی کہ اس کیساتھ کھیلتے کھیلتے پاکستان کو نقصان بھی پہنچایا ، خارجہ پالیسی کو بھی نقصان پہنچایا اور اس کے اندر اپنی مرضی کی تبدیلیاں بھی کیں ،پھر اس سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

سائفر کو لے کرملک کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیلا گیا،فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے بیان دیا ہے کہ وہ اپنے دوست کے پاس تھے انہوں نے اپنی مرضی سے یہ کیا ہے، انہوں نے کورٹ کے اندر جا کر بیان دیا ہے ،اس کا فیصلہ کورٹ کرے گی ،اعظم خان کریں گے، اس کا فیصلہ  کوئی زمان پارک میں بیٹھ کر نہیں کر سکتا اور نہ ہی وہ اسے استعمال کر سکتا ہے،جو بیان اعظم خان نے دیا ہےوہ اس کو چیلنج کریں ، یہ اس پر چھ ماہ اسٹے لے بیٹھے رہے تاکہ تحقیقات نہ ہو سکیں۔

انکا کہنا تھاکہ اعظم خان اپنے گھر پر فیملی کیساتھ موجود ہیں ،پی ٹی آئی والوں کا ان سے رابطہ نہیں ہو رہا یا وہ ان کا فون نہیں اٹھانا چاہتے تو پھر اس سے کسی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری نہیں ہو گی، مزمل سہروردی

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس صاحب وعدہ کریں کہ چیئرمین پی ٹی آئی 25جولائی کو ایف آئی اے میں پیش ہو کر شامل تفتیش ہو جائیں تاکہ کیس عدالت میں چلا جائے ،وہاں پر وہ اپنی جراح جو انہوں نے کرنی ہے وہ کریں ، چیئرمین پی ٹی آئی سے کہیں کہ اس پر اسٹے نہ لیں اسے فیس کریں اگر واقعی اس کے اندر کچھ نہیں ہے اور وہ خود کو بہت سچا سمجھتے ہیں اس معاملے میں پیش ہو کر ثابت کریں ۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں