حکومت کا چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے کا عندیہ

Rana-Sanaullah

وفاقی حکومت نے سائفر کی تحقیقات کے سلسلے میں تعاون نہ کرنے پر سابق وزیر اعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔

سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے سائفر سے متعلق انکشافات کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے چیئرمین پی ٹی آئی کر لیا ہے۔

سائفر کو لے کرملک کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیلا گیا،فیصل واوڈا

وفاقی وزیر داخلہ  رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہےکہ تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )نے سائفر کے معاملے پرچیئرمین پی ٹی آئی کو  کو 25 جولائی کو طلب کرلیاہے، اگر چیئرمین پی ٹی آئی نے تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو انکوائری کے مرحلے پر ہی گرفتار کیا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ (ایف آئی اے)  تحقیقات کر کے  سفارش کرے گی کہ شواہد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان کے بعد کون شریکِ جرم ہے اور کس کس کے خلاف جرم کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

 

دوسری وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی خفیہ راز افشاں کرنے کے الزام پر چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کوبھی  25 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں